سندھ کےمیئرز، ڈپٹی میئرزاورچیئرمین، وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

شائع 30 اگست 2016 08:20am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سندھ بھرکے میئرز، ڈپٹی میئرزاورچیئرمین ،وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ‏کراچی کے ضلع غربی سمیت 10اضلاع کانوٹیفکیشن روک لیاگیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق،  کراچی کےضلع غربی سمیت دس اضلاع کانوٹیفکیشن روک لیاگیا ہے ۔‏میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ،ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ ، میونسپل کمیٹی گمبٹ،خیرپورکے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا  ۔

 ٹاؤن کمیٹی جامشورو،میونسپل کمیٹی سنجھوروکانوٹیفکیشن بھی روک لیاگیا۔ ‏ٹاؤن کمیٹی ٹنڈومٹھاخان،جھول، کھڈرو،سانگھڑ،شادی پالی عمرکوٹ کانوٹیفکیشن بھی روکاگیاہے ۔

کچھ اضلاع کانوٹیفکیشن عدالتی حکم اوربعض نشستیں خالی ہونےکےباعث روکاگیا  جبکہ کراچی کے ضلع غربی کا نوٹیفکیشن  الیکشن کمیشن کے حکم پرروکا گیا ہے۔

Read Comments