سندھ کےمیئرز، ڈپٹی میئرزاورچیئرمین، وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی کے ضلع غربی سمیت 10اضلاع کانوٹیفکیشن روک لیاگیا ہے - فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سندھ بھرکے میئرز، ڈپٹی میئرزاورچیئرمین ،وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ کراچی کے ضلع غربی سمیت 10اضلاع کانوٹیفکیشن روک لیاگیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق، کراچی کےضلع غربی سمیت دس اضلاع کانوٹیفکیشن روک لیاگیا ہے ۔میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ،ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ ، میونسپل کمیٹی گمبٹ،خیرپورکے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا ۔
ٹاؤن کمیٹی جامشورو،میونسپل کمیٹی سنجھوروکانوٹیفکیشن بھی روک لیاگیا۔ ٹاؤن کمیٹی ٹنڈومٹھاخان،جھول، کھڈرو،سانگھڑ،شادی پالی عمرکوٹ کانوٹیفکیشن بھی روکاگیاہے ۔
کچھ اضلاع کانوٹیفکیشن عدالتی حکم اوربعض نشستیں خالی ہونےکےباعث روکاگیا جبکہ کراچی کے ضلع غربی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے حکم پرروکا گیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔