Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیبر ایجنسی :خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کے دوران 9دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے فضائی کارروائی کی۔