خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی ، 9دہشت گرد ہلاک

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2016 10:14am
دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے - فائل فوٹو دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے - فائل فوٹو

خیبر ایجنسی :خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے  فضائی کارروائی کے دوران 9دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے  بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے فضائی کارروائی کی۔