Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بیک ڈور سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کے رائیونڈ میں دھرنے کے اعلان کے بعد تنقید کا سلسلہ جاری ہےاور ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواری بیک ڈور ذریعے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے عمران خان کے اوپر نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے کوششوں کابھی الزام عائد کیا اور کہا کہ خان صاحب کرپشن اپنے گھر میں ڈھونڈیں۔