عمران خان بیک ڈور طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

شائع 09 ستمبر 2016 03:34pm
File Photo File Photo

لاہور:مسلم لیگ ن نے  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بیک ڈور سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کے رائیونڈ میں دھرنے کے اعلان کے بعد تنقید کا سلسلہ جاری ہےاور ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواری بیک ڈور ذریعے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ۔

 انہوں نے عمران خان کے اوپر نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے کوششوں کابھی الزام عائد کیا اور کہا کہ خان صاحب کرپشن اپنے گھر میں ڈھونڈیں۔