جیکب آباد:مسلح افراد کی گھرمیں گھس کرفائرنگ ،4افراد جاں بحق

شائع 12 ستمبر 2016 05:30am

جیکب آباد:جیکب آباد کے علاقے گاؤں عبدالمجید جھکرانی میں مسلح افراد کی گھرمیں گھس کر فائرنگ سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،جیکب آباد کے علاقے گاؤں عبدالمجید جھکرانی میں رات گئے مسلح افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

Read Comments