جیکب آباد:مسلح افراد کی گھرمیں گھس کرفائرنگ ،4افراد جاں بحق
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے - فائل فوٹوجیکب آباد:جیکب آباد کے علاقے گاؤں عبدالمجید جھکرانی میں مسلح افراد کی گھرمیں گھس کر فائرنگ سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،جیکب آباد کے علاقے گاؤں عبدالمجید جھکرانی میں رات گئے مسلح افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔