Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرہوگئی ۔ ای سی پی نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست ہاشم بھٹہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور63 پرپورانہیں اترتے۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے انہیں نااہل قراردیا جائے ۔
الیکشن کمیشن نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی اور عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ درخواست پرالیکشن کمیشن کی فل بینچ کل سماعت کرےگی۔