Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ٹیکسلا:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7ٹیکسلا میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔
ٹیکسلا میں پی پی 7کے ضمنی انتخاب میں 1لاکھ 95ہزار714ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں،2پولنگ اسٹیشن کی ووٹرلسٹیں دوسرے حلقے میں پہنچ جانے کے باعث ووٹنگ تاخیرسے شروع ہوئی ۔
ضمنی انتخابی معرکے میں پانچ امیدور میدان میں ہیں ، پی ٹی آئی کے عمارصدیق خان اورمسلم لیگ ن کے ملک عمرفاروق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
حلقے کے 167پولنگ اسٹیشنزمیں سے 21کوانتہائی حساس اور80کوحساس قراردیا گیا ہے ۔
رینجرز اورپولیس ہمراہ پاک فوج کے 800جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
پی پی 7کی نشست پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔