پی پی7ٹیکسلا میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2016 10:27am
 پی پی 7کے ضمنی انتخاب میں 1لاکھ 95ہزار714 ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں - فائل فوٹو پی پی 7کے ضمنی انتخاب میں 1لاکھ 95ہزار714 ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں - فائل فوٹو

ٹیکسلا:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7ٹیکسلا میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔

ٹیکسلا میں پی پی 7کے ضمنی انتخاب میں 1لاکھ 95ہزار714ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں،2پولنگ اسٹیشن کی ووٹرلسٹیں دوسرے حلقے میں پہنچ جانے کے باعث ووٹنگ تاخیرسے شروع ہوئی ۔

ضمنی انتخابی معرکے میں پانچ امیدور میدان میں ہیں ، پی ٹی آئی کے عمارصدیق خان اورمسلم لیگ ن کے ملک عمرفاروق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے کے 167پولنگ اسٹیشنزمیں سے 21کوانتہائی حساس اور80کوحساس قراردیا گیا ہے ۔

رینجرز اورپولیس ہمراہ پاک فوج کے 800جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

پی پی 7کی نشست پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی  صدیق خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔