وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2016 10:54am

اسلام آباد:وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کےمطابق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ پیدا کی جانے والی کشیدگی ، ملکی سرحدوں پر درپیش دفاعی چیلنجز پرخصوصی غور ہوگا ۔

 وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں بعض دیگر معمول کے امور بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

Read Comments