Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے بیریانوالہ میں ایک شخص کی 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی۔
زیادتی کے بعد ملزم نے اپنے آپ کو بچانے کیلئےاور خود کو بچی کا شوہر ثابت کرنے کیلئے جعلی نکاح نامہ بنوالیا ۔
ذرائع کے مطابق ملزم ثمر نے معصوم بچی کو اپنی بیوی ظاہر کرنے کی کوشش۔
متاثرہ بچی کی والدہ نے اپنی بیٹی کےساتھ ہونے والے اس ظلم پر پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کرنے کی کوشش کی ،لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔
بعد ازاں بچی کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔