ٹوبہ ٹیک سنگھ: 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

شائع 01 اکتوبر 2016 09:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے بیریانوالہ میں  ایک شخص کی 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی۔

زیادتی کے بعد ملزم نے  اپنے آپ کو بچانے کیلئےاور خود کو بچی کا شوہر ثابت کرنے کیلئے جعلی نکاح نامہ بنوالیا ۔

ذرائع کے مطابق ملزم ثمر نے  معصوم بچی کو اپنی بیوی ظاہر کرنے کی کوشش۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے اپنی بیٹی کےساتھ ہونے والے اس ظلم پر پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کرنے کی کوشش کی ،لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

بعد ازاں بچی کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔