Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزریاں جاری ہیں ۔ بھارتی فوج نے آج پھر بھمبرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ۔
کنٹرول لائن پر بھارت نے فائربندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے صبح 4بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو 6بجے تک جاری رہا۔
https://youtu.be/iNNkPm0Ov4I
آئی ایس پی آر کےمطابق ،پاک فوج نے بھمبرسیکٹرکے علاقوں باغ سر، بڑو اورخنجرمیں بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔
لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فورسزمکمل مستعد اورمتحرک ہیں،بھارتی فوج نے گزشتہ روز4روزمیں 7 سے زائد باربین الاقوامی قوانین،باہمی فائربندی اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔