بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرآج پھربلا اشتعال فائرنگ
پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا - فائل فوٹومظفرآباد:بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزریاں جاری ہیں ۔ بھارتی فوج نے آج پھر بھمبرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ۔
کنٹرول لائن پر بھارت نے فائربندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے صبح 4بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو 6بجے تک جاری رہا۔
https://youtu.be/iNNkPm0Ov4I
آئی ایس پی آر کےمطابق ،پاک فوج نے بھمبرسیکٹرکے علاقوں باغ سر، بڑو اورخنجرمیں بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔
لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فورسزمکمل مستعد اورمتحرک ہیں،بھارتی فوج نے گزشتہ روز4روزمیں 7 سے زائد باربین الاقوامی قوانین،باہمی فائربندی اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔