Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کو فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن کے تمام اراکین بشمول قائم مقام کنوینر ندیم نصرت اپنی ذمہ داریاں حسب سابق انجام دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ جمعے کے سہہ پہر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کیا گیا تھا اور کارکنوں و ذمہ داران کو ندیم نصرت سے کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کو فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن کے تمام اراکین بشمول قائم مقام کنوینر ندیم نصرت اپنی ذمہ داریاں حسب سابق انجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ جمعے کے سہہ پہر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کیا گیا تھا اور کارکنوں و ذمہ داران کو ندیم نصرت سے کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔