ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن بحال

اپ ڈیٹ 02 جنوری 2016 12:09pm

mqm-flageلندن :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن معطلی کے چند گھنٹے بعد بحال کردی گئی ، کمیٹی کے تمام ارکان اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کو فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن کے تمام اراکین بشمول قائم مقام کنوینر ندیم نصرت اپنی ذمہ داریاں حسب سابق انجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ جمعے کے سہہ پہر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کیا گیا تھا اور کارکنوں و ذمہ داران کو ندیم نصرت سے کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔