ایل او سی : بٹل اور درہ شیر خان پربھارتی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

شائع 05 اکتوبر 2016 05:12pm

 

مظفرآباد:ایل او سی پر تاحال بھارتی فوجی کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی جنونی فوج پھر آپے سے باہر ہوگئی۔

ایل او سی کے سیکٹر بٹل اوردرہ شیرخان پر اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی ہے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن پر لرزہ طاری ہے اور دشمن کی توپیں خاموش ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب کشمیر میں تاحال صورتحال کشیدہ اور کرفیو کے باعث شہریوں کو اشیائے خوردونوش کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ بھارتی فوج نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو بھی حراست میں لے لیاہے۔

Read Comments