ایل او سی : بٹل اور درہ شیر خان پربھارتی فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی
File Photoمظفرآباد:ایل او سی پر تاحال بھارتی فوجی کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی جنونی فوج پھر آپے سے باہر ہوگئی۔
ایل او سی کے سیکٹر بٹل اوردرہ شیرخان پر اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی ہے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن پر لرزہ طاری ہے اور دشمن کی توپیں خاموش ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب کشمیر میں تاحال صورتحال کشیدہ اور کرفیو کے باعث شہریوں کو اشیائے خوردونوش کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ بھارتی فوج نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو بھی حراست میں لے لیاہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔