Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے عزیزآباد کے ایک مکان سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا۔
کراچی کے علاقے عزیزآباد سے گزشتہ روز ایک مکان سے پکڑا جانے والا اسلحہ صبح سویرے ڈی آئی جی ویسٹ آفس سے فوج کے حوالے کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ،اسلحے کو 2 ٹرکوں اور 5 پولیس موبائلوں کے ذریعے پاک فوج کے سینٹرل آرڈننس ڈپو منتقل کیا گیا۔
پولیس کے 2 ٹرکوں اور 5موبائلوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔
عزیزآباد کے ایک مکان سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسلحہ کہا جا رہا ہے۔