کراچی سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاک فوج کے حوالے

شائع 06 اکتوبر 2016 06:00am
اسلحے کو پاک فوج کے سینٹرل آرڈننس ڈپو منتقل کردیا گیا - فائل فوٹو اسلحے کو پاک فوج کے سینٹرل آرڈننس ڈپو منتقل کردیا گیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے عزیزآباد کے ایک مکان سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

 کراچی کے علاقے عزیزآباد سے گزشتہ روز ایک مکان سے پکڑا جانے والا اسلحہ صبح سویرے ڈی آئی جی ویسٹ آفس سے فوج کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ،اسلحے کو 2 ٹرکوں اور 5 پولیس موبائلوں کے ذریعے پاک فوج کے سینٹرل آرڈننس ڈپو منتقل کیا گیا۔

پولیس کے 2 ٹرکوں اور 5موبائلوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔

عزیزآباد کے ایک مکان سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسلحہ کہا جا رہا ہے۔