Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نیٹو نے مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہیے ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے نیٹوملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے انھیں حکومت کی افغان پالیسی سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دیں اورکامیابیاں حاصل کیں۔
وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو خطے میں امن اور سلامتی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت جھوٹی الزام تراشیاں کرکے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہا ہے۔
اس موقعے پر جنرل پاول نے پاکستان کو اہم روایتی ساتھی قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان جو جنگ لڑرہا ہے وہ وسیع اور اہم نتائج پر مبنی ہے۔
جنرل پاول نے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے بھی ملاقات کی اور خطے میں امن و استحکام کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔