مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور
File Photoنیٹو نے مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہیے ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے نیٹوملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے انھیں حکومت کی افغان پالیسی سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دیں اورکامیابیاں حاصل کیں۔
وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو خطے میں امن اور سلامتی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت جھوٹی الزام تراشیاں کرکے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہا ہے۔
اس موقعے پر جنرل پاول نے پاکستان کو اہم روایتی ساتھی قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان جو جنگ لڑرہا ہے وہ وسیع اور اہم نتائج پر مبنی ہے۔
جنرل پاول نے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے بھی ملاقات کی اور خطے میں امن و استحکام کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔