Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خیبرایجنسی :خیبرایجنسی میں بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق، خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، چھت کے ملبے تلے 5 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت پانچوں افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا ۔
جاں بحق افراد میں 2 خواتین سمیت بچے شامل ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔