خیبرایجنسی:مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

شائع 09 اکتوبر 2016 08:00am
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے - فائل فوٹو جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے - فائل فوٹو

خیبرایجنسی :خیبرایجنسی میں بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق، خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، چھت کے ملبے تلے 5 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔

 مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت پانچوں افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا ۔

جاں بحق افراد میں  2 خواتین سمیت بچے شامل ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔