Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: حکومت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے سی پی این ای، اور اے پی این ایس کے وفد کی ملاقات کی ۔
ملاقات میں حکومت نے سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس موقعے پرچوہدری نثار نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
گزشتہ روز چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ صحافی تنظیموں کو معاملے پر بات چیت کیلئے دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد سی پی این ای اور اے پی این ایس کے وفود سے ملاقات میں حکومت نے یہ اقدام کیا ہے۔