صحافی سرل المیڈا کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
File Photoاسلام آباد: حکومت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے سی پی این ای، اور اے پی این ایس کے وفد کی ملاقات کی ۔
ملاقات میں حکومت نے سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس موقعے پرچوہدری نثار نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
گزشتہ روز چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ صحافی تنظیموں کو معاملے پر بات چیت کیلئے دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد سی پی این ای اور اے پی این ایس کے وفود سے ملاقات میں حکومت نے یہ اقدام کیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔