Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد دھرنے کیلئے تمام کارکنوں سے سو روپے فی کس جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔
عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنی مہم کو ناگزیر قرار دیا اور کہاکہ ہر پارٹی کارکن کم از کم سو روپیہ چندہ دے۔
کپتان نے باتوں باتوں میں بتادیا کہ احتجاج کیلئے صرف اسلام آباد اور راول پنڈی سے نہیں باہر سے بھی لوگ آئیں گے۔
عمران خان نے ویڈیو بیان میں دیئے جانے والے پیغام میں سال 2014ء والے دھرنے سے کچھ ملتے جلتے لیکن کچھ زیادہ سخت احتجاجی لائحہ عمل کے اشارے دے دیئے ہیں ۔