عمران خان کی پارٹی کارکنوں سے چندے کی اپیل

شائع 16 اکتوبر 2016 05:21pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد دھرنے کیلئے تمام کارکنوں سے سو روپے فی کس جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔

عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنی مہم کو ناگزیر قرار دیا اور کہاکہ ہر پارٹی کارکن کم از کم سو روپیہ چندہ دے۔

کپتان نے  باتوں باتوں میں بتادیا کہ احتجاج کیلئے صرف اسلام آباد اور راول پنڈی سے نہیں باہر سے بھی لوگ آئیں  گے۔

عمران خان نے ویڈیو بیان میں دیئے جانے والے پیغام میں سال 2014ء والے دھرنے سے کچھ ملتے جلتے لیکن کچھ زیادہ سخت احتجاجی لائحہ عمل کے اشارے دے دیئے ہیں ۔