ن لیگ کی مرکزی قیادت کا چناو، پارٹی الیکشن کی تیاریاں مکمل

شائع 17 اکتوبر 2016 02:12pm

لاہور:حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی مرکزی قیادت کے نئے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں پارٹی انتخابات کے انتظامات پر بریفنگ ہوئی، اجلاس میں شہبازشریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، چودھری نثار اور دیگر نے شرکت کی ۔

مسلم لیگ ن کی ساڑھے انیس سو رکنی جنرل کونسل پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب چارسال کے لئے کرے گی  جبکہ پارٹی سربراہی کیلئے محمدنوازشریف کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پارٹی الیکشن کے چیف کمشنر جعفر اقبال کاغذات نامزدگی وصول  کررہے ہیں۔

Read Comments