ن لیگ کی مرکزی قیادت کا چناو، پارٹی الیکشن کی تیاریاں مکمل
File Photo
لاہور:حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی مرکزی قیادت کے نئے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں پارٹی انتخابات کے انتظامات پر بریفنگ ہوئی، اجلاس میں شہبازشریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، چودھری نثار اور دیگر نے شرکت کی ۔
مسلم لیگ ن کی ساڑھے انیس سو رکنی جنرل کونسل پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب چارسال کے لئے کرے گی جبکہ پارٹی سربراہی کیلئے محمدنوازشریف کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پارٹی الیکشن کے چیف کمشنر جعفر اقبال کاغذات نامزدگی وصول کررہے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔