Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کشمور:کشمورمیں مرید شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ،کشمور کے علاقے مرید شاہ کے قریب ٹریکٹرٹرالی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔
ڈاکٹرزکے مطابق ،4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 5بچے اور 3خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔