کشمور:ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2016 09:40am
حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے - فائل فوٹو حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے - فائل فوٹو

کشمور:کشمورمیں مرید شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ،کشمور کے علاقے مرید شاہ کے قریب ٹریکٹرٹرالی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹرزکے مطابق ،4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 5بچے اور 3خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔