Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران 20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق، خفیہ اطلاع پر اتحاد ٹاؤن اور گلشن غازی میں سرچ آپریشن کے دوران 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کیا گیا ۔
آپریشن کے دوران مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں ۔
سہراب گوٹھ پولیس نے اطراف کے علاقوں میں کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔