کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،20سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2016 07:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران 20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق، خفیہ اطلاع پر اتحاد ٹاؤن اور گلشن غازی میں سرچ آپریشن کے دوران 10 سے زائد  افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کیا گیا ۔

آپریشن کے دوران مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں ۔

 سہراب گوٹھ پولیس نے اطراف کے علاقوں میں کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

آپریشن کے  دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔