بھارتی فورسز کی فائرنگ،ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی

شائع 27 اکتوبر 2016 05:19pm

راولپنڈی :بھارتی فوج کی شکرگڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی جانب سے اس کارروائی کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Read Comments