بھارتی فورسز کی فائرنگ،ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی
File Photoراولپنڈی :بھارتی فوج کی شکرگڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی جانب سے اس کارروائی کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون شہید اور سات شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔