ڈریکولا محل ' سیاحوں کی توجہ کا مرکز'

شائع 01 نومبر 2016 09:13am

رومانیہ:ہالی ووڈ فلموں کے  لازوال کردار ڈریکولا سے منسوب ٹرانسولوینیا کا ڈریکولا محل سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔

رومانیہ کے علاقے ٹرانسلوینیا کے جنوب میں موجود ڈریکولا محل 1388 میں تعمیر کیا گیا  تھاجسے اب میوزیم کی شکل دےدی گئی ہے۔

ڈریکولا جیسے لافانی کردار کو تخلیق کرنے والے ادیب براہم اسٹوکر کے ناول "ڈریکولا" کی اشاعت کے بعد محل کا نام ڈریکولا رکھا گیا۔

محل میں 57 کمرے ہیں ،جبکہ22  ایکڑ پر پھیلے محل میں کوئی قیام پذیر نہیں لیکن محل کے تجسس کی کھوج میں ہر سال5 لاکھ سے زائد سیاح یہاں آتے ہیں۔

محل میں خون چوسنے والا ڈریکولا موجود نہیں تاہم سیاح ہاتھوں میں موم بتیاں اٹھائے خوف کو محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

محل کے اندر کی تصاویر

Read Comments