Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےحکومت سے سوال کیا ہےکہ کوئٹہ دہشت گردی کی لپیٹ میں سب سے زیادہ ہے لیکن حکومت بیانات اور مذمتیں کرنے کے علاوہ کیا کررہی ہے؟
ڈہرکی میں پی پی کا جلسہ جاری ہے۔ جلسے سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کررہے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ کوئٹہ سب سے زیادہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، یہاں پر وکیلوں اورپولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بلاول نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات چند دنوں بعد بھلادیئے جاتے ہیں، پھر ایک اور کسی دوسرے سانحے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت صرف فوٹو سیشن اور مذمت کے علاوہ کیا کررہی ہے جبکہ عوام کو آگاہ نہیں کیا جاتا کہ اصل دہشت گرد کون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور یہاں پر مسلم اور غیر مسلم کے درمیان اتحاد ہے۔ پی پی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ پی پی رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتی اور اسکی جدوجہد دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے ہے۔