کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات، بلاول کی حکومت پر تنقید

شائع 04 نومبر 2016 12:51pm
File Photo File Photo

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےحکومت سے سوال کیا ہےکہ کوئٹہ دہشت گردی کی لپیٹ میں سب سے زیادہ ہے لیکن حکومت بیانات اور مذمتیں کرنے کے علاوہ کیا کررہی ہے؟

ڈہرکی میں پی پی کا جلسہ جاری ہے۔  جلسے سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کررہے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ کوئٹہ سب سے زیادہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، یہاں پر وکیلوں اورپولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات چند دنوں بعد بھلادیئے جاتے ہیں، پھر ایک اور کسی دوسرے سانحے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت صرف فوٹو سیشن اور مذمت کے علاوہ کیا کررہی ہے جبکہ عوام کو آگاہ نہیں کیا جاتا کہ اصل دہشت گرد کون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور یہاں پر مسلم اور غیر مسلم  کے درمیان اتحاد ہے۔ پی پی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ پی پی رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتی اور اسکی جدوجہد دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے ہے۔