عمران فاروق قتل کیس:تینوں ملزمان پر 24نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2016 10:16am

اسلام آباد:اسلام آباد انسدادکی  دہشت گردی کی ایک عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان پر 24نومبرکوفرد جرم عائد کرنے کا حکم دے  دیا ۔

اسلام آباد انسداددہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ،ایف آئی اے پر اسیکیوٹروسیم رانجھا کی غیرحاضری کے باعث تینوں ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔

 کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا اورکہا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک حساس اداروں کی رپورٹ فراہم نہیں کی۔

 ملزم معظم علی کی اہلیہ نے اہلخانہ کی موجودگی میں ٹرائل کی استدعا کی جسے منظورکرلیا گیا۔

 عدالت نے 24 نومبرکو تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا کہا اور آئندہ سماعت پرتمام متعلقہ افسران کوپیش ہونے کے ساتھ ساتھ جیل انتظامیہ کوانتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا۔ آئندہ سماعت 24 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔

http://www.dailymotion.com/video/x51fnra

Read Comments