عمران فاروق قتل کیس:تینوں ملزمان پر 24نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد انسدادکی دہشت گردی کی ایک عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان پر 24نومبرکوفرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد انسداددہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ،ایف آئی اے پر اسیکیوٹروسیم رانجھا کی غیرحاضری کے باعث تینوں ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔
کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا اورکہا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک حساس اداروں کی رپورٹ فراہم نہیں کی۔
ملزم معظم علی کی اہلیہ نے اہلخانہ کی موجودگی میں ٹرائل کی استدعا کی جسے منظورکرلیا گیا۔
عدالت نے 24 نومبرکو تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا کہا اور آئندہ سماعت پرتمام متعلقہ افسران کوپیش ہونے کے ساتھ ساتھ جیل انتظامیہ کوانتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا۔ آئندہ سماعت 24 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔
http://www.dailymotion.com/video/x51fnra















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔