صرف شاہ رخ کے پاس نہیں اب یہ اعزاز سلمان خان کے پاس بھی ہے
ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے 25 سال پورے کرچکے ہیں ،لیکن انہیں دیکھ کر لگتا ہے وہ مزید 25 سال بولی وڈ پر راج کرسکتے ہیں۔ کنگ خان کا بولی وڈ میں گزارا گیا سفر ان تمام لوگوں کیلئے مثال ہے جو کڑی محنت سے اپنی منزل حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 25 سال کا عرصہ مکمل کرنے کا چرچہ کافی عرصے سے جاری ہے ،لیکن کنگ خان کے علاوہ بولی وڈ کے دوسرے اداکاروں نے بھی بولی وڈ میں 25 سال مکمل کرلئے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں سلمان خان بولی وڈ کے دبنگ سُپر اسٹار سلمان خان نے 1988 میں فلم'بیوی ہو تو ایسی'سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا،لیکن انہیں کامیابی فلم 'میں نے پیار کیا'سے ملی ،اور پھر انہوں نے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا،آج ان کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ،سلمان خان بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں 25 سال پورے کرچکے ہیں۔ عامر خان