صرف شاہ رخ کے پاس نہیں اب یہ اعزاز سلمان خان کے پاس بھی ہے

شائع 11 نومبر 2016 05:55am

srk

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان  بھارتی  فلم انڈسٹری میں کامیابی کے 25 سال پورے کرچکے ہیں ،لیکن انہیں دیکھ کر لگتا ہے وہ مزید 25 سال بولی وڈ پر راج کرسکتے ہیں۔

کنگ خان  کا بولی وڈ میں گزارا گیا سفر ان تمام لوگوں کیلئے مثال ہے جو کڑی محنت سے اپنی منزل حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 25 سال کا عرصہ مکمل کرنے کا چرچہ کافی عرصے سے جاری ہے ،لیکن کنگ خان کے علاوہ بولی وڈ کے دوسرے اداکاروں نے بھی  بولی وڈ میں 25 سال مکمل کرلئے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں

سلمان خان

salman

بولی وڈ کے دبنگ سُپر اسٹار سلمان خان نے 1988 میں فلم'بیوی ہو تو ایسی'سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا،لیکن انہیں کامیابی فلم 'میں نے پیار کیا'سے ملی ،اور پھر انہوں نے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا،آج ان کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ،سلمان خان بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں 25 سال پورے کرچکے ہیں۔

عامر خان

amir

بھارتی فلم انڈسٹری شاید 'خانز'کے بناء ادھوری ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ بولی وڈ  پر برسوں سے 'خانز' ہی راج کررہے ہیں ،آج تک لوگ یہ ہی سمجھتے ہیں کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی پہلی فلم 'قیامت سے قیامت تک'تھی ،لیکن یہ صحیح نہیں ہے،انہوں نے 1984 میں فلم 'ہولی'سے   اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا،لہٰذا انہیں بھی بولی وڈ میں 25 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

اکشے کمار

akshy

بھارتی فلم انڈسٹری میں خانز کا مقابلہ اگر کوئی کرسکتا ہے تو وہ صرف  اداکار اکشے کمار ہیں،آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اکشے کمار عمر میں تینوں 'خانز 'سے چھوٹے ہیں لیکن صلاحیتوں میں کم نہیں ہیں ،اکشے بھی فلم  انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرچکے ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام