چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی تنقید کا جواب دے دیا
لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 'تحریک انصاف کا وژن بڑے بڑے کمیشن کھانے کیلئے اورنج ٹرین لائن جیسے منصوبے بنانا نہیں بلکہ اداروں اور انسانوں کی ترقی کا ہے'۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دے دیا۔
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا وژن اداروں اور انسانوں کی ترقی کا ہے، بڑا کمیشن کھانے کیلئے اورنج ٹرین لائن جیسے منصوبے بنانا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے نام لئے بغیر تحریک انصاف بالخصوص عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی اور انہیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔
وزیراعظم نے سانگلہ ہل میں کئی ترقیاتی منصوبوں کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان کوئی اور نہیں مسلم لیگ ن بنارہی ہے۔
PTI's vision of progress is human+institutional dev, not big ticket projects like orange train for huge kickbacks: https://t.co/wXRmqyjthf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 12, 2016