چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی تنقید کا جواب دے دیا

شائع 12 نومبر 2016 06:44am
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان/فائل فوٹو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان/فائل فوٹو

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  'تحریک انصاف کا وژن بڑے بڑے کمیشن کھانے کیلئے اورنج ٹرین لائن جیسے منصوبے بنانا نہیں بلکہ اداروں اور انسانوں کی ترقی کا ہے'۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دے دیا۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا وژن اداروں اور انسانوں کی ترقی کا ہے، بڑا کمیشن کھانے کیلئے اورنج ٹرین لائن جیسے منصوبے بنانا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے نام لئے بغیر تحریک انصاف بالخصوص عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی اور انہیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔

وزیراعظم نے سانگلہ ہل میں کئی ترقیاتی منصوبوں  کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان کوئی اور نہیں مسلم لیگ ن بنارہی ہے۔