Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
خضدار:خضدار میں ایف سی اور انٹیلی جنس ادارے نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کی گئی جہاں سے 80 کلو گرام بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور ریمورٹ کنٹرول برآمد کرلئے گئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کمپاؤنڈ دہشت گردوں کے زیر استعمال تھا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔