خضدار:ایف سی کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں بارودی مواد بر آمد

شائع 12 نومبر 2016 09:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

خضدار:خضدار میں ایف سی اور انٹیلی جنس ادارے نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کی گئی جہاں سے 80 کلو گرام بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور ریمورٹ کنٹرول برآمد کرلئے گئے۔

 ترجمان ایف سی کے مطابق کمپاؤنڈ دہشت گردوں کے زیر استعمال تھا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔