Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حب:حب کےعلاقے بیلہ میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ25 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی کے کنڈی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق، اسپتال منتقل کئےگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کی جانیں بچانے کیلئے ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔